اوگرا کی پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، آگے سے وزیر اعظم نے کیا کام کیا؟ پاکستانی حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگیں

اوگرا کی پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، آگے سے وزیر اعظم نے کیا کام کیا؟ …

اوگرا کی پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، آگے سے وزیر اعظم نے کیا کام کیا؟ پاکستانی حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگیں

کیپشن:    سورس:   Wikimedia Commons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری جزوی طور پر مسترد کردی۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات دو روپے 31 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو پٹرول 10 روپے اور ڈیزل آٹھ روپے 37 پیسے مہنگا کرنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پٹرول دو روپے 31 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے ڈیزل ایک روپیہ اور 80 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ 15 روز کیلئے ہوگا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی موجیں لگ گئیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں کیپشن:    سورس:   Pxhere …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *