اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی لگائی جائے، امریکی ڈیموکریٹک ایوان نمائندگان
نیویارک ٹائمز کے مطابق 37 ارکان کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا کہا گیا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹک ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک ایوان نمائندگان نے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق 37 ارکان کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا کہا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں پر حملوں کے باعث اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بلا جواز ہے، بدترین انسانی بحران ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایوان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔