فرانس کے 115 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

پارلیمانی خط میں کہا گیا کہ فرانس اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہ بنے۔

فرانس نیوز (گلف اردو) فرانس کے 115 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے ایمینوئل ژاں مائیکل فریڈرک میکرون سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا الجزیرہ انگلش رپورٹس کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانوئل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمانی خط میں کہا گیا کہ فرانس اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہ بنے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں میں 33 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسرائیل کو فراہم کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ پارلیمانی پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس کا اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کا معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ فرانس کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جاری اسرائیلی جرائم کا فریق نہیں بننا چاہیے۔

You might also like
Leave a Reply

Your Email address will not be published