سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کر کے اسرائیل تعلقات عامہ کے محاذ پر ناکام ہو رہا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کو فوری طور پر ختم کرے اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل لوگوں کا قتل عام بند کرے اور امن کی طرف لوٹ آئے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیل کو مشورہ دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں پر بمباری کی ویڈیوز جاری نہ کرے۔
امریکہ کے سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کی ویڈیوز جاری کر کے اسرائیل تعلقات عامہ کے محاذ پر ناکام ہو رہا ہے۔