بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ چھوڑنے کی تیاریاں شروع کیں، حکام کو دی ہدایت– Urdu News

انجام کار صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی شش و پنج کا وہ ماحول ختم ہو گیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل ٹال مٹول کا نتیجہ تھا۔

بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ چھوڑنے کی تیاریاں شروع کیں، حکام کو دی ہدایت

ڈونلڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ انجام کار صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ کو اختیارات منتقلی کی منظوری دیدی۔ اس کے ساتھ ہی شش و پنج کا وہ ماحول ختم ہو گیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل ٹال مٹول کا نتیجہ تھا۔ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ایملی مرفی نے تحریری طور پر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی کا عمل شروع کرنے پر راضی ہو گئی ہے۔

ایملی مرفی کا مکتوب مل جانے کے بعد اب بائیڈن انتظامیہ حکومت سازی کے لئے سرکاری فنڈ استعمال کرنے کی متحمل ہو گئی ہے۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو فاتح قرار دیئے جانے کے کوئی دو ہفتے بعد صدر ٹرمپ نے اس اولین اقدام کے ذریعہ پہلی بار شکست تسلیم کی ہے۔ ایملی مرفی کے مکتوب کے مطابق یہ فیصلہ قانون اور دستیاب حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا بہر حال کہنا ہے کہ جہاں تک قانونی جنگ کا سوال ہے تو وہ جاری رہے گی۔

ٹرمپ نے کہا۔ لڑائی جاری رہے گی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *