بینک آف پنجاب نے تاجروں کے لیے لاہور چیمبر میں بڑی سہولت متعارف کرادی

بینک آف پنجاب نے تاجروں کے لیے لاہور چیمبر میں بڑی سہولت متعارف کرادی

بینک آف پنجاب نے تاجروں کے لیے لاہور چیمبر میں بڑی سہولت متعارف کرادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینک آف پنجاب نے  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سہولت کاری بوتھ( Facilitation Booth) کا افتتاح کرکے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنی پرسن ٹو گورنمنٹ (P2G) خدمات میں توسیع کردی ہے۔ اس بوتھ سے تاجر برادری اورخصوصی طور پر لاہور کے تاجروں کو اس ون سٹاپ شاپ پر اپنی مختلف سرکاری ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔ ادائیگیوں میں ای اسٹیمپنگ ، ای چالان ، PESSI شراکت کی ادائیگی ، گاڑیوں کے ٹیکس ، رجسٹریشن ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس ، ڈرائیونگ لائسنس فیس ، اور دیگر مختلف صوبائی ادائیگیاں شامل ہیں۔  میاں طارق مصباح (صدر ایل سی سی آئی )کے ہمراہ بوتھ کا افتتاح جناب ظفر مسعود  (صدر بینک آف پنجاب) نے کیا۔ اس تقریب میں ایل سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مختلف ممبران ، اور دی بینک آف پنجاب کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں صدور کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں باضابطہ طور پر سہولت کاری بوتھ(Facilitation Booth)پر خدمات کا آغازکیا گیا۔اس موقع پر ظفر مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ واقعی ہمارا کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ بی او پی کا مقصد صوبہ بھر کے دیگر ایوان تجارت میں بھی اسی خدمت کو بڑھانا ہے ، کیونکہ بزنس کمیونٹی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے ترجیحی طور پر غیر معمولی بینکاری مصنوعات اور خدمات مہیا کی جائیں گی۔

مزید :

بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوا اور جمعہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *