14.5فیصد نوجوان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے: تحقیق– News18 Urdu

ماہرین کے مطابق جو 38 افراد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں صرف ایک شخص کی عمر60 سال سے زیادہ ہے، جبکہ سات کی عمر14 سال سے کم تھی۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Apr 04, 2020 02:45 PM IST

14.5فیصد نوجوان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے: تحقیق

فائل فوٹو

بیجنگ۔ ماہرین کی ایک اسٹڈی میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر14.5 فیصد نوجوان اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہو ئے ہیں۔ کورونا وائرس کی یہ اسٹڈی چین اور امریکہ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق 262 کیسزمیں سے 38 کیس ایسے پائے گئے، جب نوجوان ٹھیک ہونے کے دو ہفتے بعد دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہوئے۔ اس کا مطالعہ جنوبی چین کے صوبہ گوانڈونگ سے ہیلتھ کے حکام نے فروری کے آخر میں کیا تھا،جس میں تقریبا14فیصد معاملات میں یہ پایا گیا کہ نوجوان اس جان لیوا وائرس سے ٹھیک ہونے کے دو ہفتے کے اندر دوبارہ اس کی زدمیں آ گئے۔

ماہرین کے مطابق جو 38 افراد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں صرف ایک شخص کی عمر60 سال سے زیادہ ہے، جبکہ سات کی عمر14 سال سے کم تھی۔ ساتھ ہی ماہرین کوپتہ چلا کہ جو38 لوگ دوبارہ متاثر ہوئے ان میں سے چند لوگوں نے ہلکی کھانسی اور سینے کی جکڑن کی شکایت کی جبکہ کسی کو بھی بخار نہیں ہوا۔

علامتی تصویر

علامتی تصویر

دوسری جانب ، اس وبا کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان کے تونگجی اسپتال کی ٹیم کی طرف سے گزشتہ ماہ کی گئی تحقیق میں محض تین فیصد ایسے معاملے سامنے آئے، جب لوگ دوبارہ اس انفیکشن کی زد میں آئے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *