Coronavirus deathtoll in world, 3rd April 2020 – SAMAA TV

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے، آج (جمعہ کو) مزید 4970 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہلاکتیں 58 ہزار اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 14681 اور اسپین میں 10 ہزار 935 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ مریض امریکا میں 2 لاکھ 66 ہزار سے بھی بڑھ گئے۔

کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ ورلڈ او میٹرز ڈاٹ انفو کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 66 ہزار نئے مریضوں کے اضافے کے بعد 10 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی، جن میں دو لاکھ 27 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 7 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثرین اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 39 ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر میں ہر دس لاکھ میں 138.7 افراد متاثر اور 7.5 ہلاک ہورہے ہیں۔

آج (جمعہ 3 اپریل کو) دنیا بھر میں تقریباً 5 ہزار مزید افراد انتقال کرگئے، ہر منٹ میں مہلک مرض 3 انسانی جانیں نگل رہا ہے، مجموعی اموات 58 ہزار 200 تک پہنچ گئیں، یورپ میں مزید 3680 سے زائد افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ فرانس میں 1120، اٹلی 766، برطانیہ 684، اسپین 587، بیلجیئم 132، نیدرلینڈز میں 148، جرمنی 123، سوئٹز لینڈ 55، سویڈن 50، پرتگال 37، آئرلینڈ 22، آسٹریا 10 اور ڈنمارک میں 16 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

امریکا میں مزید 733 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 6803، چین میں 4 اموات کے بعد 3322، فرانس 6507، ایران 134 ہلاکتوں سے 3294، برطانیہ 3605، نیدر لینڈز 1487، بیلجیئم میں 1143 اور جرمنی میں 1230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو ترکی میں 69، فلپائن میں 29، ایکواڈو 25، برازیل اور الجیریا 19، رومانیہ 18، میکسیکو 13، انڈونیشیا 11، چیچیا 9، پولینڈ، مصر، سربیا اور ڈومینیکن ری پبلک 8، ناروے 7، یونان اور پاکستان میں چھ 6، ہنگری اور جنوبی کوریا میں پانچ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روز (2 اپریل 2020ء کو) فرانس میں سب سے زیادہ 1355 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، امریکا میں 968، اسپین 961، اٹلی 760، برطانیہ 569، بیلجیئم 183، جرمنی 176، نیدر لینڈز 166 اور ایران میں 124 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, UK, BELGIUM, EUROPE,


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *