کورونا وائرس، مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان -Daily Jang-Latest News-Pakistan

کورونا وائرس، مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنیکا اعلان

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق موہنجو دڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کورونا وائرس کے خدشے پر بند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کی تھیں۔ ملک بھر میں ریلوے کی مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34 بند جبکہ باقی 100رواں دواں رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *