کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرونا کی موجودہ صورتحال پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بریفنگ دیں گے جبکہ صوبائی نمائندگان صوبوں میں کرونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں ائرپورٹس پر سرٹفیکیشن سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے پر غور ہوگا۔ دفاتر میں اسٹاف مزید کم کرنے اور اسپتالوں میں آلات کی فراہمی سے متعلق مشاورت ہوگی۔
سندھ کی جانب سے بین الصوبائی بارڈرز کی بندش کا دوبارہ مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے۔
Source link