کرونا وائرس:

کرونا وائرس: کنٹرول روم سے ایئر پورٹس اور اسپتالوں کی نگرانی

کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے لاہور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے ہوائی اڈّوں اور اسپتالوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ صوبے میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مزید دیکھیے ضیاء الرحمٰن کی اس رپورٹ میں۔

کرونا وائرس: سعودی شہریوں پر بھی عمرے کی ادائیگی پر پابندی

سعودی عرب نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے غیر ملکیوں کے بعد اب اپنے شہریوں پر بھی عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘سعودی پریس ایجنسی’ (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں سعودی شہریوں اور دیگر مقامی زائرین پر داخلے پر غیر معمولی پابندی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارئ ‘رائٹرز’ کے مطابق سعودی عرب کے اہم کاروباری شہر اور دارالحکومت ریاض میں کرونا وائرس کا پہلا کیس تین روز قبل سامنے آیا تھا جب کہ گزشتہ روز ایک اور شخص کو علاج کی غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا جس کو فلو کی طرح کا عارضہ لاحق تھا۔

جن دو سعودی شہریوں میں مبینہ کرونا وائرس سامنے آیا ہے وہ دونوں حالیہ دنوں میں ایران کا سفر کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے حکام کو اس حوالے سے لاعلم رکھا تھا۔

‘ایران سے ایک ہزار زائرین کی بیک وقت واپسی سے مشکل ہو سکتی ہے’

گلگت بلتستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین ایران جاتے ہیں۔ ایران سے حال ہی میں واپس آنے والے گلگت کے تین افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیرِ اعلیٰ حفیظ الرّحمٰن کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے تقریباً ایک ہزار رہائشی اب بھی ایران میں موجود ہیں۔ ان کی بیک وقت واپسی سے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی کوششیں

چین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اور اموات دونوں کمی آ رہی ہے لیکن اب تک 2943 افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس سے اب تک چین سمیت دنیا کے 80 ممالک کے شہری متاثر ہوئے ہیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *