نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل -Daily Jang-Latest News-Sports

نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

لیگ اسپنر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نسیم شاہ 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

نسیم شاہ کے اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے زاہد محمود (سلور کٹیگری) کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔

کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *