او آئی سی کے وفد کا ایل او سی کا دورہ -Daily Jang-Latest News-Pakistan

او آئی سی کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

او آئی سی کے دو رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے2رکنی وفد کو ایل او سی کا دورہ کر ایا گیا ۔

او آئی سی کے وفد کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چکوٹھی کا دورہ کرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی کے وفد کی سربراہی یوسف الدوبے نے کی، جبکہ وفد کوایل اوسی پربھارت کی سیزفائرخلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔

لائن آف کنٹرول کے دورے پر آنے والے او آئی سی کے وفد کو ایل او سی کی صورتِ حال سے آگاہ بھی کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف الدوبیے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کے لیے 2 روز قبل پاکستان پہنچا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبیے نے گزشتہ روز  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ دفترِ خارجہ میں پریس کانفرنس  کی تھی اور کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے معاملات پر تشویش ہے، اس حوالے سے او آئی سی کا سربراہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کے دورے کا مقصد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *