فلم ’پیراسائٹ‘ پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر جنوبی کوریا کے ہدایت کار یون سنگ ہیون کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
ہدایت کار نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے تبصرے پربہت غصہ آیا، وہ ٹرمپ ہیں نہ کہ ’پیرا سائٹ‘ کے ہدایتکار، لیکن فلم سے متعلق امریکی صدر کا بیان تنگ نظری ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دینے پر امریکی صدر نے دو دن قبل آسکرز کا خوب مذاق بنایا تھا۔
انہوں نے آسکرز میں بہترین فلم کے اعلان کی نقل بھی اتاری تھی۔