آج دو میچز کھیلے جائیں گے -Daily Jang-Latest News-Sports

پی ایس ایل 5: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں آج کراچی اورکوئٹہ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور کا مقابلہ اسلام آباد سے ہو گا۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کمان شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے ایک ایک میچ کھیلا ہےجس میں کراچی کو جیت اور لاہور ہار نصیب ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور کوئٹہ نے 2 ،2 میچز کھیل لیے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *