پی سی بی، آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے پیشکش کرے، وقار یونس

پی سی بی، آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلئے پیشکش کرے، وقار یونس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز ہوم گراؤنڈز پر ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، پی سی بی کو آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے پیشکش ضرور کرنی چاہیے۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے کہ ساری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش سیریز کے بعد سے محسوس ہو رہا ہے کہ حالات معمول پر آگئے ہیں، اب آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لیے پیشکش کرنا پاکستان کا حق ہے۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کے لیے بھی ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو چانچنے کا موقع ملتا ہے، اچھے پرفارمرز کو کیمپ میں بلایا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *