ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق

بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی، سنجاوی، پنجگور اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور51 مسافر زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھرا منی ٹرک باریجہ کے مقام پر بےقابو ہوکر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر شرجیل اور دیگر حکام نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع سنجاوی میں مسافروں کو لے جانے والی پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں باز محمد اور اسکی اہلیہ موقع پر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سنجاوی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تیسرا حادثہ پنجگور سے 15 کلو میٹر دور سرسانڈ کے مقام پر پیش آیا جہاں پک اپ گاڑیوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں محمد امین نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *