دہلی کے کراری علاقے میں ریلی کرکے یوگی آدتیہ ناتھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) پر طنزکستے ہوئےکہا کہ وہ ایک دن ہنومان چالیسا (Hanuman Chalisa) پڑھتے نظرآئیں گے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی میں انتخابی تشہیر کے دوران اسد الدین اویسی پر سخت تنقید کی۔ فائل فوٹو
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 (Delhi Assembly election 2020) کے سیاسی میدان میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے اسٹار کیمپینر یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) زوروشور سے انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں منگل کو دہلی کےکراری علاقے میں ریلی کرکےانہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) پرطنزکیا ہے۔ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے کہا کہ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) شاہین باغ (Shaheen Bagh) میں بریانی کھلاتے ہیں اور یہ بتانےکے لئےکہ میں ہندو ہوں، ہنومان چالیسا (Hanuman Chalisa) پڑھتےہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ نےکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) پر بھی حملہ کرتے ہوئےکہا کہ انتخابی تشہیر کے دوران وہ گجرات میں مندر میں پوجا کرنےگئے تھے، لیکن ان کو بیٹھنےکا سلیقہ نہیں معلوم نہیں تھا۔ اس دوران پنڈت کو کہنا پڑا کہ یہ مندر ہے، مسجد نہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو ایک دن اسد الدین اویسی بھی ہنومان چالیسا پڑھتےہوئے نظر آئیں گے۔ آپ لوگ مہم کو آگے بڑھاتے رہئے۔
#WATCH UP CM Yogi Adityanath at a rally in Kirari, Delhi: Abhi toh Kejriwal ji ne Hanuman Chalisa hi padhni shuru ki hai, aap dekhna aage aage hota kya hai, Owaisi bhi ek din Hanuman Chalisa ka paath padhta dikhai dega. pic.twitter.com/OB5mhhQhD9
— ANI (@ANI) February 4, 2020
کیجریوال کی ہمدردی ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ
اس سے قبل پیرکی شام دہلی کی وکاس پوری میں ریلی کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پوچھا کہ اروند کیجریوال کی ہمدردی ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ کیوں ہے؟ جب جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگ رہے تھے، تب ان لوگوں کے ساتھ اروند کیجریوال کی ہمدردی تھی۔ پلوامہ کے دہشت گردانہ حملہ آوروں کے تئیں اروند کیجریوال کی ہمدردی ہے۔ وہ ملک کی فوج سے ثبوت مانگتے ہیں، جو فوج پاکستان میں گھس کر ان پر بری طرح سے حملہ کی تھی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دہلی اسمبلی انتخابات میں مسلسل تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ فائل فوٹو
کیجریوال مظاہرین کو بریانی کھلا رہے
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ اروند کیجریوال مسلسل ملک کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شاہین باغ احتجاج کی وجہ سے پوری دہلی جام سے پریشان ہے، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ان مظاہرین کو بریانی کھلا رہے ہیں۔ کیجریوال مظاہرین کو بریانی کھلا رہے ہیں، اس لئے پاکستان کے وزیر بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔