رادھیکا آپٹے کو اس لئے ‘بدلاپور’ کے بعد آفر ہونے لگی تھیں کئی ایڈلٹ کامیڈی فلمیں

رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے۔

رادھیکا آپٹے کو اس لئے 'بدلاپور' کے بعد آفر ہونے لگی تھیں کئی ایڈلٹ کامیڈی فلمیں

رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے۔

رادھیکا آپٹے کئی فلموں میں اپنے بولڈ انداز میں نظر آچکی ہیں۔ ایسے میں رادھیکا کا کہنا ہے کہ فلم  “بدلاپور” میں کئی ایک بولڈ سین کے بعد سے ہی رادھیکا کو کئی سیکس کامیڈیز کے آفر آنے لگ گئے۔ رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا  جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ میں فلموں میں اس طرح کے ہی کردار کروں گی۔

رادھیکا نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتیں جو ان کیلئے معنی نہیں رکھتی۔ رادھیکا نے کہا، “آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ بدلا پور کے بعد مجھے ایڈلٹ فلمیں آفر ہونے لگیں۔ حال ہی میں ایک ایوینٹ میں بولتے ہوئے رادھیکا نے کہا، کیونکہ  میں  نے  بدلا پور  میں  وہ  کردار  کیا  یا  ایک  شارٹ  فلم  “اہلیا”  کی۔ اس  لئے  ان  کا  کہنا  تھا  کہ  میں  ایسے  ہی  کردار  کرتی  آرہی ہوں”۔ انہوں نے کہا میں اتنا سارا کام ریجیکٹ کر رہی تھی کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ میرے کریئر کیلئے اچھا ہے یا نہیں۔

رادھیکا نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ لوگ ‘پروگریسو’ کے نام پر کچھ بھی لکھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر آدمیوں سے نفرت کرنا پروگریسو ہوتا نہیں ہے۔ یہ کہانی کہنے کا ایک ذریعہ ہے لیکن ڈائریکٹر یا رائٹر کے طور پر آپ کچھ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ کی سوچ اور نظریہ ہی میرے لئے سب سے اہم ہے’۔

انہوں نے آگے کہا، “کئی ساری اسی فلمیں ہیں جو انہیں ایک خاتون کے طور پر پسند آئیں کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ وہ خواتین کے بارے میں ہیں۔ وہ مساوات کی بات کرتے ہیں لیکن ایسا ہے نہیں۔ میری سوچ کئی سارے لوگوں سے اتفاق نہیں رکھتی ہے لیکن یہ اسے صحیح یا غلط نہیں بناتی ہے۔ 


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *