وہ میری بیٹی کی عصمت دری کرنے اور میرا گلا ریتنے کی دھمکی دے رہے ہیں، میں ڈر گئی ہوں: ماڈل– News18 Urdu

ماڈل کا کہنا ہے کہ اسے دھمکیاں کئی ہفتے پہلے ملی تھیں لیکن اب جا کر اس نے شکایت کی ہے۔

وہ میری بیٹی کی عصمت دری کرنے اور میرا گلا ریتنے کی دھمکی دے رہے ہیں، میں ڈر گئی ہوں: ماڈل

انسٹاگرام ماڈل کو مل رہی ہیں دھمکیاں

لندن۔ کبھی سڑک پر تو کبھی بند کمرے میں، خواتین کے ساتھ ہو رہی بدسلوکی کے واقعات آئے دن دیکھنے۔ سننے کو ملتے ہیں۔ وہیں، اب مجرمین نے سوشل میڈیا کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔ حال ہی میں ایک مشہور انسٹاگرام ماڈل نے پولیس سے شکایت کی ہے۔ اس ماڈل کو اس کی کم عمر بیٹی کی عصمت دری کرنے اور اس کا گلا ریتنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ بری طرح سے ڈری ہوئی ہیں اور مدد چاہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر بولڈ تصویریں شئیر کرنے کی وجہ سے یہ ماڈل آئے دن چرچا میں رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر چار بورلے ایک سپر ماڈل ہیں۔ 36 سالہ اس ماڈل کے تقریبا چار لاکھ فالوورز ہیں۔ انگریزی ویب سائٹ دی سن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس ماڈل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ گلا ریت کر مارنے اور اس کی کم عمر بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جس کے بعد چارلس بورلے نے پولیس سے شکایت کی ہے۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ اسے دھمکیاں کئی ہفتے پہلے ملی تھیں لیکن اب جا کر اس نے شکایت کی ہے۔

ماڈل کا الزام ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کا پتہ چل جانے کے بعد انہیں مقامی پولیس سے کوئی اپڈیٹ نہیں ملی ہے۔ چار بورلے شکایت درج کرانے کے بعد اب جواب ملنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ وہ میرا گلا ریتنے اور میری کم عمر بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا ڈر کبھی محسوس نہیں کیا ہے۔ میں پولیس کے جواب کا انتظار کر رہی ہوں۔ کافی ہفتے گزر چکے ہیں اور اگر کچھ نہیں ہوا تو یہ شخص پھر سے ایسی دھمکیاں شروع کر دے گا‘‘۔

بتا دیں کہ چار بورلے ایک مشہور انسٹاگرام ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ پلے بوائے میگزین کے آسٹریلیائی ایڈیشن میں نظر آ چکی ہیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *