عابد علی اور شان مسعود کی سینچریاں


سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچریاں مکمل کر لی ہیں۔

پاکستان نے کچھ دیر قبل دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 214 رنز بنا لیے تھے۔ اور اس کی سری لنکا پر مجموعی برتری 135 رنز سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اسے پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 191 رنز پر 80 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس نے چار اور حارث سہیل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم کھیل کے پہلے روز 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا اور فرننڈو نے چار چار اور ایمولدینیا نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا۔ جو بارش اور کم روشنی کے باعث کئی بار متاثر ہوا اور بے نتیجہ ختم ہوا تھا۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *