(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے لپ فلر کروانے پر تنقید کرنے والوں کوکھری کھری سنادیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو لپ فلر کے حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے میری انسٹاگرام کی ایک اسٹوری پر بہت سے لوگوں نے کمنٹ کیا کہ آپ نے بھی لپ فلرکروالیا ہے، اس کا کیا مطلب؟ اگر کوئی لپ فلر کروارہا ہے تو یہ غلط بات نہیں ہے۔
سبینہ فاروق نے کہا کہ میں نے لپ فلر نہیں کروائے کیونکہ مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، یہاں تک کہ میں بیماری یا کسی قسم کے انفیکشن میں بھی انجیکشن ہیں لگواتی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی وی ڈراموں سے دوری؛عمران عباس نے اہم انکشاف کردیا
معروف اداکارہ نے مزیدکہاکہ اگر مجھے ڈر نہیں لگتا تو ایک دو چیزیں میں بھی کروالیتی، انسان اپنی شکل خراب نہ کرے، اگرکسی نے کچھ کروایا ہے تو بری بات نہیں ہے، سب کو پیارا نظر آنے کا حق ہے۔