Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا اپنے والد کی موت پر اداکارہ تنوشری دتہ کے تبصرے پر ردعمل سامنے آگیا۔
تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘شیطان مرگیا۔
اداکارہ کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جبکہ نانا پاٹیکر کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیاتھا۔
اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بھی تنوشری دتہ کے اس تبصرے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیااورنام لیے بغیر کہا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملہ صاف ہو چکا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے، پھر بھی لوگ اس پر بات کررہے ہیں، میں ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہوں گا، جو سچ ہے وہ سچ ہی رہے گا، خدا ان کا بھلا کرے، مجھے ان سے بس یہی کہنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کا نیا بولڈ انداز، سوشل میڈیا پرطوفان برپا

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed