Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک)سحر انگیز شخصیت کی مالک اداکارہ صبیحہ خانم کا آج 88واں یوم پیدائش منایا گیا ۔1950اور 1960 کی دہائی کی پاکستانی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نامور اداکارہ  16 اکتوبر 1935 کو گجرات میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام مختار بیگم تھا، انہوں نے پاکستانی سنیما پر سپرہٹ فلموں کے ساتھ راج کیا ، جن میں کنیز ، مکھرا ، انوکھا ، تہذیب اور بہت سے دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ  نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں بھی فلموں میں ایوارڈ یافتہ اداکاری کی، مجموعی طور پر صبیحہ خانم نے 130 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔

 کچھ بہترین ٹیلی ویژن ڈرامے بھی ان کے کریڈٹ پر تھے، اپنی زیادہ تر فلموں میں صبیحہ نے اپنے شوہر مرحوم سنتوش کمار (سید موسیٰ رضا) کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے۔ 1986ء میں حکومت پاکستان نے انہیں ’’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ‘‘سے نوازا، صبیحہ خانم کا 13 جون، 2020 کو 85 سال کی عمر میں ورجینیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں انتقال ہوا ۔

 

یہ بھی پڑھیں: ایکشن ،کامیڈی فلم ’’مینگو جٹ‘‘کارنگارنگ پریمیئر




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed