(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سُکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سُکینہ خان نے امریکہ میں منعقدہونےوالی ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ۔
سکینہ خان نے اپنی شادی پرروایتی سرخ اور سنہرے رنگ کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا،جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیراونی کا انتخاب کیا،سوشل میڈیا پر انکے برائیڈل لک اور خوبصورت میک اپ کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
شادی کےخوبصورت بندھن میں بندھنے کےساتھ ہی یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ سکینہ خان اب کچھ عرصے کےلیےشوبز انڈسٹری سے وقفہ لےرہی ہیں تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں؛ معمر رانا نے دل کی بات کہہ دی
تصاویرسامنے آنے کے بعدمداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔