Skip to main contentSkip to footer

(24نیوز)ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی، غیر اخلاقی رقص اور جملے بولنے پر متعدد سٹیج فنکاروں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہےجس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن فنکاروں پر ایک، ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ندا چوہدری، سونم چوہدری، نیناں مغل، ایان اختر، مہک نور اور سجناں چوہدری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اداکار عدیل مستانہ، کاشف برال اور راشد کمال پر بھی ایک ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

پابندی کے اطلاق کے بعد یہ تمام فنکار پنجاب بھر کے کسی بھی تھیٹر میں ایک ماہ تک کام نہیں کر سکیں گے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed