Skip to main contentSkip to footer

(میاں محمد اشفاق)ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے معاملات طے پانے سے متعلق 24 نیوز کی خبر کی تصدیق ہوگئی اورمقتول ریحان کے لواحقین نے عدالت میں مسٹر پتلو اور بھائی کاشف کے حق میں بیان دیدیا۔
مقتول ریحان کےلواحقین نے مسٹر پتلو کو حادثے میں بے قصور قرار دے دیااس طرح صلح کیلئے دھمکیوں کے الزام میں درج ایف آئی آر میں بھی مسٹر پتلو بے قصور قراردے دیئے گئے ہیں۔
ریحان کے لواحقین نےتقریب میں بھگدڑ کے باعث ہلاکتوں کو حادثہ قرار دیدیاہے۔
 مسٹر پتلو کے وکیل چوہدری عثمان کے مطابق معززین نے لواحقین کو یقین دلایا کہ یہ غلط فہمی تھی جبکہ لواحقین نے بھگدڑ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کو حادثہ قرار دیا ہے۔
 ریحان کی فیملی کی جانب سے صلح کے لئے دھمکیوں کے الزام کی ایف آئی آر بھی کروائی گئی تھی، ایف آئی آر میں ریحان کے والد بہنوں اور دیگر لواحقین نے عدالت کے روبرو مسٹر پتلو کو بے قصور قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘بھارت کے اعصاب پر سوار،نیٹ فلکس سےپابندی کامطالبہ
وکیل مسٹرپتلوکے مطابق مسٹر پتلو حادثے کے بعد جا ں بحق ہونے والوں کے گھر جانا چاہتے تھے مگر گرفتار ہو گئے،24 نیوز کی خبر کے مطابق دوسرے مقتول عقیل کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد بھگدڑ میں ہلاکت کے معاملے میں بھی ریحان کے لواحقین یہی بیان دے دیں گے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed