(ویب ڈیسک) ڈانس کے دوران ڈائریکٹر کی فرمائش پوری کرنے کی کوشش میں زخمی ہو جانے والی اداکارہ کا ڈانس مکمل کروانے کے لئے پوری ٹیم کو ایک ماہ تک انتظار کرنا پڑا۔ انکشاف ہوا کہ اداکارہ نے آٹھ کلو وزنی گھنگرو پاؤں میں ڈال کر ڈانس کرنے کی کوشش کی تھی جو الٹی پڑ گئی۔
فلمساز نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور نے آٹھ کلو وزنی گھنگرو پاؤں میں ڈال کر دو مہینے تک ریہرسلیں کی تھیں لیکن جب گانا پکچرائز ہوا تو دورے روز شوٹنگ کے دوران ان کی ٹانگ کے پٹھے کھنچ جانے (ہمسٹرنگ) کی وجہ سے شوٹنگ ررک گئی اور پورے ایک مہینے کے لئے شردھا دوبارہ یہ ڈانس کرنے کے قابل نہیں ہوئی۔
فلم ساز لکشمن اتریکر نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شردھا کپور فلم ‘ایٹھا’ کے گانے کیلئے 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے انجری کا اشکار ہوئیں۔
لکشمن اتریکر نے حال ہی میں فلم کے گانے ‘جی جی رے جی’ کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور کی غیر معمولی مشقت کر کے ڈانس سیکھنے کی کہانی خوب مرچ مصالحہ لگا کر سنائی۔
فلمساز نے بتایا کہ شردھا کپورنے مہاراشٹرا کے روایتی رقص ‘تماشا’ اور ‘لاوانی’ کو سیکھنے کے لی کئی ہفتے محنت کی۔ اس فلم میں وہ مشہور فنکارہ ‘وتھابائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤں کر’ کا کردار ادا کررہی ہیں، یہ گانا مڈھ آئی لینڈ پر تعمیر کیے گئے ایک شاندار سیٹ پر فلمایا گیا تھا جس کے لیے کئی ہفتوں تک محنت کرنا پڑی۔
یہ بھہی پڑھیئے: تین فلسطینی گاؤں پر حملے، دس گاڑیاں، کئی گھر جلا دیئے، “یہ “یہودی دہشت گردی” ہے”، گادی آئزن کوٹ، لیپد پھٹ پڑے
شردھا نے ہر گانے کے لیے 25 دن تک ریہرسل کی اور وہ روزانہ 8 گھنٹے تک 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر مشق کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں سوجھ جاتے تھے۔
لکشمن اتریکر نے شردھا کو بمبئی فلم انڈسٹری کی سلویسٹر سٹالون سے بھی بڑھ کر بنا ڈالا اور دعویٰ کیا کہ شردھا نے آٹھ آٹح کلو وزنی گھونگرو پاؤں میں ڈال کر ہر بار کئی کئی گھنٹے تک ڈانس کیا۔ لیکن وہ یہ سمجھانے سے قاصر رہے کہ کئی کئی گھنٹے تک آٹھ کلو وزنی گھنگرووں کے ساتھ ڈانس کی مشق کرنے کے بعد چند منٹ کا گانا ریکارڈ کرواتے وقت شردھا کو کیا ہوا کہ وہ ہیمسٹرنگ کروا کر ایک ماہ کے لئے ڈس ایبل ہی ہو گئیں۔
لکشمن اتریکر نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کا پہلا دن تو بخوبی گزرا لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیاتھا جس کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکنا پڑی اور پھر ایک ماہ کے بریک کے بعد اس گانے کو دوبارہ سے شوٹ کیا گیا تھا۔
یہ تو اب گانے میں شردھا کا ڈانس دیکھ کر ہی پتہ چلے گا کہ ان کا “گھونگرو کارڈیو ورک آؤٹ” واقعی سچ ہے یا یہ بڑبولے فلم میکر کا محض پبلسٹی سٹنٹ ہی تھا۔
جی جی رے جی میگا سکرین پر 4 دسمبر کو ہی دیکھا جا سکے گا
‘جی جی رے جی’ (Ji Ji Re Ji) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی آنے والی فلم ‘ایٹھا’ (Eetha) کا روایتی لاونی (Lavani) ڈانس نمبر ہے۔ یہ فلم مہاراشٹر کی معروف لوک فنکارہ وِتھابائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤنکر کی زندگی پر مبنی ہے اور 4 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ البتہ جہاں تک آئیٹم سونگ جی جی رے جی کا تعلق ہے، اسے آٹھ روز پہلے یو ٹیوب پر ریلیز کیا جا چکا ہے اور آج بدھ کے روز تک اسے 35 ملین پوگ دیکھ چکے ہین۔ امید کی جا سکتی ہے کہ یہ سونگ 4 دسمبر کو سنیما پر پیش ہونے تک مزید 35 ملین لوگ یوٹیوب پر اس سونگ کو دیکھ چکے ہیں گے۔
آخر شردھا کے گھونگرو کارڈیو ورک آؤٹ کو ایک دو بار دیکھے بنا ہی رات کو سو جانا کوئی ایسا قابلِ ستائش کام تو نہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ رقص کا فہم رکھنے والے اس گانے پر شردھا کے رقص کو رقص ہی ماننے پر تیار نہ ہوں، لیکن نہ ماننے کے لئے بھی ایک بار دیکھنا تو لازم ہے ممکن ہے اس میں وہ والا مصالحہ ہی نکل آئے جسے “آئیٹم سونگ” کہتے ہیں۔۔
یہ بھی پڑھیئے: سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے استعمال شدہ کوڑے کی لاہور میں فروخت، ایف آئی اے نے بھانڈاپھوڑ دیا