(زین مدنی حسینی)پنجاب میں معیاری تھیٹرکی جانب بڑی پیشرفت سامنے آگئی اورپنجاب اسمبلی سے نیا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ منظورہوگیاجسے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیش کیا ۔
نئے پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز ایکٹ کی منظوری کےپر اداکارائیں بھی خوش ہیں،اس حوالے سے اداکارہ دیدار ملتانی کا کہنا ہے کہ نئے ایکٹ سے ڈرامے میں بہتری آئے گی ۔
اداکارہ مناہل خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اداکارہ غیر اخلاقی پرفارمنسز نہیں کرنا چاہتی ۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار طفیل خان سنجرانی کی چوری شدہ گاڑی برآمد
کوریوگرافر ضمیر عباس کالو کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستانی گلوکاروں کے ان گیتوں پر پرفارمنسز کی اجازت دی جائے جو بھارتی فلموں کے لیے انہوں نے گائے ہیں ۔
نئے ڈراما ایکٹ کی منظوری سے جہاں تھیٹر ڈرامے میں معیار آئے گاتو وہیں شائقین کو تفریح بھی بھرپور ملے گی ۔