(ویب ڈیسک)معروف گلوکار طفیل سنجرانی چوری شدہ گاڑی برآمد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی بلدیہ ٹاؤن کے ہسپتال کے باہر سے گزشتہ روز چوری ہوئی تھی جس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا ور پولیس کو گاڑی برآمدگی کیلیے الٹی میٹم دیا تھا۔
گلوکار طفیل سنجرانی نے گاڑی چوری کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کروایا جس کے متن میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کی اور ناظم آباد میں قائم سرکاری ہسپتال کے قریب سے گلوکار کی گاڑی برآمد کرلی۔
ترجمان آئی جی سندھ کے مطابق گلوکار کی چوری ہونے والی گاڑی اے وی ایل سی پولیس نے برآمد کرلی، جس پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اے وی ایل سی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی جمہوریت کی دعوے دار ہے تو ریفرنڈم میں ہچکچاہٹ کیوں؟ طارق فضل چودھری