Skip to main contentSkip to footer

(24نیوز)معروف اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
دنانیر مبین کوڈائریکٹرابوعلیحہ کی پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں شاندار اداکاری پر دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز’ ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔
ماسکو میں منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے،رواں سال اس بین الاقوامی فلمی مقابلے کے لیے پاکستان کی 2 فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ نامزد ہوئی تھیں.’’میرالیاری ‘‘کے ڈائریکٹرابوعلیحہ جبکہ ’’ویلکم ٹوپنجاب ‘‘کے پروڈیوسرصفدرملک اورڈائریکٹرشہزادرفیق ہیں۔ 

فلم’’میرا لیاری‘‘ میں لیاری کی ثقافت، کھیلوں کی سرگرمیوں، مقامی روایات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے دونوں بیٹے فرمانبردار اور بہترین ہیں؛ جان ریمبو
واضح رہے کہ ابوعلیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم’’میرالیاری‘‘میں دنانیرمبین نے مرکزی کرداراداکیاتھاجبکہ نیئراعجاز اورسمعیہ ممتازنے ان کے والدین کے کرداراداکئے تھے،عائشہ عمرنے فلم میں فٹ بال کوچ کاکردار بھی نبھایاتھا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed