(شاہین عتیق)معروف گلوکاراکرم راہی کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سات نومبر کے لیے وارنٹ جاری ہوگئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال کی عدالت میں ایس ایم صادق کی طرف سے اکرم راہی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے اکرم راہی کے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سات نومبر کے لیے وارنٹ جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف کک بیکس ریفرنس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی
عدالت میں مدعی کی طرف سے خاور محبوب ایڈووکیٹ پیش ہوے،ان کے مطابق اکرام راہی نے ایس ایم صادق کے خلاف گانے بغیر اجازت چلانے کا پرچہ کرایا جس میں عدالت نے ان کوبری کر دیا، اب عدالت میں 182 کی کارروائی جاری ہے۔