Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک)سابق قومی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اورمعروف اداکارہ ایمن سلیم نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا۔
اس موقع پرایمن سلیم نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر کیا ہے، میں ان کی بہت بڑی مداح رہی ہوں، انہوں نے مجھے بہت چھوٹی عمر میں ہی سکھا دیا کہ ایک لڑکی کا خواب چھوٹا نہیں ہوتا اور خواب کی کوئی صنف نہیں ہوتی۔

اداکارہ ایمن سلیم کے مطابق ملکی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ یہ ایک وعدہ ہے جو میں اپنے لوگوں اوراپنے عوام سے کرنا چاہتی ہوں کہ جو پلیٹ فارم مجھے دیا گیا ہے اس کے ذریعے اپنے ملک و لوگوں کے لیے دل سے بلا غرض خدمت کرنا چاہتی ہوں۔
اس موقع پر انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ایمن سلیم کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ مجھے ایمن سلیم کے پیپلز پارٹی کا حصہ بننے کے فیصلے پر خوشی ہے،انہوں نے اداکارہ کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed