(زین مدنی)گلوکار راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کا ڈیوٹ گانا’’ آجا‘‘ ریلیز کردیا گیا، گانے کی شاعری اور کمپوزیشن عمار بیگ اور وارث بیگ نے بنائی ہے۔
گانے کی میوزک ارینجمینٹس عمیر حسن نے کی ہے ، گانے میں کلاسیکل موسیقی مجاہد حسین نے ترتیب دی ہے ۔
عمار بیگ نامور گلوکار وارث بیگ کے صاحب زادے ہیں اور ان کا راحت فتح علی خان کے ساتھ یہ پہلا ڈیوٹ گانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بالائی، وسطی پنجاب میں آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش، ژالہ باری کا امکان