(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نےمبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دینے والی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض اداکار اور اداکارائیں خود پاپارازی کو بلاتے اور مخصوص تصاویر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جبکہ کچھ شخصیات ایسی تصاویر بنوانا پسند نہیں کرتیں۔
رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے ’روڈیز رائزنگ‘ کے گروپ لیڈرز کا استقبال کیا، جن میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شامل تھیں۔
نیہا دھوپیا نے نامناسب تصاویر کے معاملے پر آواز اٹھانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سے لوگوں تک پہنچتی ہے، اسی لیے آپ کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے۔
سلمان خان نے جواب میں کہاکہ اصل فرق ان لوگوں میں ہے جو ایسی تصاویر پر رضامند ہوتے ہیں اور ان میں جو ایسا نہیں چاہتے، کسی کی مرضی کے خلاف تصاویر لینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
سلمان خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاپارازی نے میری سابقہ تنبیہ کو مذاق سمجھا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر سنجیدہ مؤقف اختیار کروں گا اور ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو اس عمل میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی! مجوزہ سیٹ اَپ کے خدوخال سامنے آگئے