Skip to main contentSkip to footer

(زین مدنی)ہالی وڈ کی انتہائی منتظر ایکشن اور سپر ہیرو فلم ’’ایونجرز ڈومز ڈے‘‘ رواں سال 18 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان میں فلم کی ریلیز کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں۔

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز جوڑی انتھونی روسو اور جو روسو نے انجام دی ہے، جبکہ اس کی کہانی اسٹیفن میک فیلی نے تحریر کی ہے۔

فلم کی سب سے بڑی خاص بات ہالی وڈ کے نامور اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی واپسی ہے جو اس بار ولن ’ڈاکٹر ڈوم‘ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

 فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں کرس ایونز، کرس ہیمسورتھ، پیڈرو پاسکل، انتھونی میکی اور فلورنس پیو سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔

کہانی کے مطابق اس فلم میں ایونجرز، ایکس مین اور فینٹاسٹک فور کے سپر ہیروز متحد ہو کر ایک بڑے عالمی خطرے کا مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے، دنیا بھر کے فلم بینوں کو اس بڑی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :17 خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed