(زبیر راشد ) پاکستانی پاپ موسیقی کے معروف گلوکار محسن رضا خان المعروف بنی 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، بنی کے انتقال کی خبر سے موسیقی کے حلقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بنی نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں پاکستانی پاپ موسیقی میں اپنی منفرد آواز اور دلکش انداز کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔
انہوں نے 1989 میں اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کیا جس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔
ان کے مقبول گیتوں میں “دل میں تم”، “دیوانہ” اور “آ بھی جا” شامل ہیں، جنہوں نے انہیں موسیقی کے شائقین میں بھرپور شہرت دلائی۔
بنی کی آواز اور ان کے گیت ایک طویل عرصے تک پاکستانی موسیقی کا حصہ رہے اور ان کے انتقال سے پاکستانی پاپ موسیقی ایک مقبول آواز سے محروم ہو گئی ہے۔