Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ و اداکارہ ملی سائرس کی شادی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ملی سائرس اپنے منگیتر اور موسیقار میکس مورنڈو کے ساتھ رواں ہفتے جنوبی کیلیفورنیا میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں،شادی کی تقریب کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔
 ملی سائرس اور میکس مورنڈو کے تعلقات کا آغاز 2021 میں ہوا تھا، دونوں نے اسی سال نومبر میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے رشتے کا اعتراف کیا تھا۔
گلوکارہ نے دسمبر 2025 میں لاس اینجلس میں ایک فلم کے ورلڈ پریمیئر کے موقع پر منگنی کی انگوٹھی پہن کر اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

واضح رہے کہ یہ ملی سائرس کی دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل وہ ہالی ووڈ اداکار لیام ہیمسورتھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، تاہم 2019 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔دوسری جانب میکس مورنڈو اپنی نجی زندگی کو میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 مداحوں کو اس جوڑی کی شادی کی باضابطہ تقریب کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed