Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک) معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے لیجنڈری اداکار قوی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی فلم ’’قائدِ اعظم زندہ باد‘‘ کا ایک یادگار منظر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
 فہد مصطفیٰ نے مرحوم اداکار کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیےخدمات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم کا ایک منظر شیئر کیا جس میں قوی خان بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر پر مشتمل ایک فریم تھامے دکھائی دے رہے ہیں،بارش میں عکس بند کیے گئے اس منظر میں سینئر اداکار کی پُراثر اداکاری کا ایک جذباتی لمحہ نمایاں ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’قائدِ اعظم زندہ باد‘‘ میں قوی خان نے منور مہاراج کا کردار ادا کیا تھا، جو فہد مصطفیٰ کے کردار انسپکٹر گلاب کے والد تھے، ان کا کردار دیانت داری اور ذمے داری کی علامت تھاجو ابتداء میں ان کے بیٹے کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے رویے سے متضاد دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
2022ء میں ریلیز ہونے والی اس ایکشن کامیڈی فلم میں ماہرہ خان نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، یہ مارچ 2023ء میں انتقال سے قبل قوی خان کی آخری فلم تھی۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed