Skip to main contentSkip to footer

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پھولوں والے سادہ سوٹ میں گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ان کے لباس، دوپٹے اور مجموعی حلیے کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے۔

ویڈیو آن لائن سامنے آنے کے بعد بحث کا رخ ان کی گلوکاری کے بجائے ان کے لباس اور ظاہری شخصیت کی جانب مڑ گیا، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کے لباس پر طنز کرتے ہوئے سوالات اٹھائے۔

مزید پڑھیں:آج کا پکوان: کرسپی نوڈلز بنانے کی ترکیب

 ایک صارف نے کہا کہ شازیہ منظور شاید گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ وہاں سے اچانک یہاں آنا پڑ گیا، ایک اور نے کہا کہ وہاں موجود لوگ  بھی پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

نادیہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ شازیہ منظور شاید سوئی ہوئی ہی اٹھ کر آ گئی ہیں جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی لیجنڈ گلوکارہ اور اتنی بری حالت،سادگی الگ چیز ہے اور موقع کی مناسبت سے اچھا لباس پہننا الگ چیز ہے۔

دوسری جانب کئی صارفین نے شازیہ منظور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی فنکار کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو اس کے لباس یا ظاہری حلیے کی بنیاد پر نہیں پرکھنا چاہیے اور ہو سکتا ہے کہ انہیں مالی مسائل کا سامنا ہو۔

واضح رہے کہ شازیہ منظور پاکستان کی معروف گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی منفرد آواز اور گائیکی کے باعث پہچانی جاتی ہیں، تاہم اس بار ان کی پرفارمنس سے زیادہ ان کا لباس سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔




Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fill out this field
Fill out this field
Please enter a valid email address.
You need to agree with the terms to proceed