(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈراموں اورفلموں کے نامور اداکار عمران عباس نے اپنی زندگی میں آنےوالی بڑی تبدیلی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
عمران عباس نور العین،میری ذات ذرہ بے نشاں،خدا اور محبت،کوئی چاند رکھ اوراحرام جنون سمیت متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں، انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 86 لاکھ فالوورز ہیں۔
عمران عباس نے حال ہی میں مشی خان کے مارننگ شو میں فون کال کے ذریعے شرکت کی، جہاں انہوں نے ٹیلی ویژن سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اب ان کی توجہ اداکاری کے بجائے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی منصوبوں پر مرکوز ہے۔
عمران عباس کے مطابق وہ اب ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے،وہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اسی لیے اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔
معروف اداکار نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں ’’ایری‘‘ کے نام سے 12 منزلہ عمارت تعمیر کروا رہے ہیں،اس منصوبے کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’’شیطان مرگیا‘‘؛ تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کاجواب آگیا
عمران عباس نے بتایا کہ وہ فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں اس لیے وہ ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جن کا فائدہ دوسروں کو پہنچے اور جو آخرت میں ان کے لیے باعثِ اجر بنیں۔