(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں چل ۔
اداکارہ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق ایوا میری سینٹ نے منگل کو لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں آخری سانس لی،انہوں نے 1954 کی شہرۂ آفاق فلم ’’آن دی واٹر فرنٹ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں مارلن برانڈو کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھائے تھے،انہیں پہلی ہی فلم پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ ملاتھا۔
1959 میں الفریڈ ہچکاک کی فلم’ ’نارتھ بائی نارتھ ویسٹ‘ ‘میں کیری گرانٹ کے مدِمقابل کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، سات دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے پال نیومین اور وارن بیٹی سمیت کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔
فلموں کے ساتھ ساتھ ایوا میری سینٹ نے ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور 1990 میں’ ’پیپل لائک اَس‘‘ پر ایمی ایوارڈبھی جیتاتھا، ان کی آخری فلم ’میریئٹ اِن ایکسٹیسی‘ 2019 میں ریلیز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر چل بسے
ایوا میری سینٹ کی شادی ٹی وی ڈائریکٹر جیفری ہیڈن سے ہوئی تھی اور دونوں کی رفاقت تقریباً 65 برس تک رہی، جیفری ہیڈن 2016 میں چل بسے تھے۔