یو اے ای : پاکستانیز ان دبئی کی جانب سے یوم آزادی تقریبات

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا 77واں یوم آزادی شاندار طریقہ سے منایا جارہا ہے

‎متحدہ عرب امارات میں یواے ای کے سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان دبئی نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی ۔

‎متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا 77واں یوم آزادی شاندار طریقہ سے منایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب گزشتہ روز دبئی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے طول و عرض سے پاکستانیوں کے بڑی تعداد نے شرکت کی.

‎یواے ای کے سب سے بڑے سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان (Pakistanis in Dubai Group )کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں تمام پاکستانی اس پرچم کے ساۓ تلے ہم ایک ہیں کی عملی تصویر نظر آۓ ۔ تقریب شام 6بجے سے شروع ہوئی اور رات گیارہ بجے تک جاری رہی ۔ جس میں امارت کی اہم شخصیات ، فیملیز اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔ بچوں کے ہردل عزیز دبی کے مشہور میجیشن عاشق نے اپنے جادوی جوہر دیکھا کر بچوں اور بڑوں سے خوب داد وصول کی ۔بچوں نے پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ڈرائنگ کے مقابلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ، مرد و خواتین نے نہ صرف ثقافتی لباس پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کیا بلکہ ملی نغموں کے مقابلوں میں بھی بھر پور حصہ لیا ۔ چاچا فلفی کے چیز کیک کے ساتھ ساتھ پنڈی بوایز ریسٹورنٹ ، چاے شاے ریسٹورنٹ ، کراچی گرل ریسٹورنٹ ، النواب ریسٹورنٹ ، کری ایڈیو سوشل میڈیا ایجنسی، حنا سفیاں بیوٹی سنٹر، کشور کولیکشن اور نیشنل بنک پاکستان کی طرف سے لوگوں میں انعامات کی تقسیم اور اے ایس مینجمنٹ کی طرف سے عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔

‎ٹیپ ٹیپ TapTap کمپنی کی طرف سےپاکستان پیسہ بنک چینلز اور لیگل بھیجنے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی بھی فراہم کی گی تاکہ عوام پاکستان میں بیرون ملک سے پیسہ صحیح طریقہ سے بھجیے اور پاکستان کی معیشت کو بڑھایا جائے.

‎ناصر بنگش فاونڈر پاکستانیز ان دبی نے مینجمنٹ ٹیم شیخ عمرفاروق ، ذہیب نبیل ، فہد شاہد ، ردا ارسلان ، آصف بلا، رمشا، زین العابدین ، نصر گل زمان ، ولید پرویز کا کامیاب ایونٹ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس تقریب میں ثقافتی ملبوسات، میوزیکل شوز، اور روائتی سرگرمیاں شامل تھیں ۔

‎ناصر بنگش فاونڈر پاکستانیز ان دبی اور مینجمنٹ ٹیم کے لیڈر شیخ عمرفاروق کا جسارت نیوز سے گفتگو کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد دھرتی ماں سے عقیدت کا اظہار ہے انہوں نے متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنا کر پاکستان کا نام روشن کریں

‎ تجدید عہد وفا اور پاک یو اے زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہوگئی اور مائی ڈریم کیک کی جانب سے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

You might also like
Leave a Reply

Your Email address will not be published