میکسیکو: غزہ پر وحشیانہ حملوں کیخلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرین کی جھڑپیں

میکسیکو سٹی میں تقریباً 200 سے زائد افراد اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرے میں شامل ہوئے۔

میکسیکو میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر رفح میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز میکسیکو سٹی میں تقریباً 200 سے زائد افراد اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرے میں شامل ہوئے۔ اس مظاہرے کے دوران صورتحال اس وقت بگڑی جب کچھ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے تک پہنچنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے اور راستہ روکنے پر مشتعل ہوکر پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے اب تک 46 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 36 ہزار 96 ہوگئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 81 ہزار 136 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave a Reply

Your Email address will not be published