کھیل و کھلاڑی

فائرنگ سے زخمی ہونے والے لبنانی فٹبالرچل بسے

لبنان کے مایہ ناز فٹبالر کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔ 32سالہ نامور لبنانی فٹبالر محمد اتوی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور کئی روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔ وہ بیروت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے جنازے میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے کہ …

مزید پڑھیں

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے دو ٹورنامنٹس ملتوی کردیئے

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والے دو ٹورنامنٹس ملتوی کر دیئے۔ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ اگلے برس مارچ تک ملتوی کر دی۔ چیمپئین شپ نومبر میں چائنیز تائپے میں ہونا تھی۔ ایونٹ میں ٹیموں کے موجودہ کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔ اس …

مزید پڑھیں

صحرائے سینا میں اونٹوں کی دوڑ چھ ماہ بعد پھر شروع

اونٹوں کی دوڑ عرب دنیا کا ایک مقبول کھیل ہے جسے کرونا وائرس نے بند کرا دیا تھا۔ مگر اب عرب ممالک میں اونٹ ریس کی رونقیں دوبارہ لوٹ رہی ہیں۔ مصر کے صحرائے سینا میں ایک بار پھر دوڑتے اور دھول اڑاتے اونٹ دیکھیے اس رپورٹ میں۔

مزید پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، انگلینڈ کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہونگے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کوویڈ19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، …

مزید پڑھیں

جاپان کی ٹینس اسٹار نومی اوساکا فرینچ اوپن سے دستبردار

ویب ڈیسک —  یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی جاپان کی ٹینس اسٹار نومی اوساکا نے رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے فرینچ اوپن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اوساکا نے یہ اعلان جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ جاپانی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وہ رواں برس فرینچ …

مزید پڑھیں

مائیکل کیا توسکی نےٹورڈی فرانس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

پولینڈ کے مائیکل کیا توسکی نےٹورڈی فرانس کا 18واں مرحلہ جیت لیا۔ ٹورڈی فرانس کے اٹھارہویں مرحلے میں رائیڈرز نے میریبل سے لا روشے سرفرون تک 168 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جس میں پولینڈ کے مائیکل کیاتوسکی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 47 منٹ اور 33 سکینڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی …

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی اظہر علی اور محمد حفیظ کی بیٹنگ پرفارمنس پر ستائش!

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورہ انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ فارم کو سراہا۔ گذشتہ روز موجودہ اور سابق کپتانوں سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ 39 سالہ محمد حفیظ پاکستان کرکٹ کے ’’ایور گرین‘‘ کرکٹر ہیں۔ 55 ٹیسٹ 218ون ڈے …

مزید پڑھیں

کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے صوبائی ایسوسی ایشنز اسکواڈز کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کو پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا۔ 103 افراد کے پہلے …

مزید پڑھیں

عمران خان ریجنل اور سابق کھلاڑی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر کیوں زور دے رہے ہیں؟

لاہور —  پاکستان کی کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے طریقۂ کار پر بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کے مطالبات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے فیصلے کرتے وقت …

مزید پڑھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں میں بابراعظم اور آل راؤنڈرز میں عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں محمد عامر کا ساتواں نمبر ہے۔ انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت …

مزید پڑھیں