نئی دہلی: کروڑوں کرکٹ مداحوں کو ہفتہ کو اس وقت جھٹکا لگا جب ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ گانگولی اپنے گھر پر ورک آوٹ کر رہے تھے اور اچانک انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ گانگولی کو فوراً کولکاتا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔ اتوار کو وزیر اعظم مودی نے خود سوربھ گانگولی سے بات کی اور ان سے خیریت معلوم کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس سابق کرکٹر کی اہلیہ ڈونا گانگولی سے بھی بات کی۔ مودی نے گانگولی کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا بھی کی۔
Source link