ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ ویکسین اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین کو ہنگامی استعمال کیلئے منظوری دی گئی ہے ۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کووی شیلڈ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر بنا رہا ہے۔

روہت شرما سمیت پانچ ہندوستانی کرکٹرس نے کھایا بیف؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ‘بل’
دراصل نئے سال کے موقع پر روہت شرما ، ریشبھ پنت ، نودیپ سینی ، پرتھوی شا اور شبھمن گل میلبورن کے ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے تھے ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔
آسٹریلیا دورے پر گئی ٹیم انڈیا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ پہلے جہاں ریسٹورینٹ کے اندر بیٹھ کر کھانے کی وجہ سے روہت شرما ، شبھمن گل سمیت پانچ ہندوستانی کھلاڑی بایو ببل کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد پر تھے ، وہیں اب وہ کھانے کے آرڈر کو لے کر بری طرح ٹرول ہورہے ہیں ۔
دراصل ایک ہندوستانی فین نے ان کھلاڑی کا بل بھرا اور اس نے بل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ، جس کے بعد فینس نے ان ہندوستانی کھلاڑیوں کو اس لئے ٹرول کیا کیونکہ بل کے مطابق کھلاڑیوں نے بیف آرڈر کیا تھا ، جس کے بعد فینس نے کھلاڑی کو بری طرح سے ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر وائرل اس بل کی سچائی کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے ۔
دراصل نئے سال کے موقع پر روہت شرما ، ریشبھ پنت ، نودیپ سینی ، پرتھوی شا اور شبھمن گل میلبورن کے ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے تھے ، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس کے بعد ان سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں بھیجا گیا ہے ۔
Source link