ایف بی آر کا بڑا قدم الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کر دیاگیا

ایف بی آر کا بڑا قدم، الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کر دیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف  ریونیو(ایف بی آر) نے یکم جنوری 2021 سے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ان لینڈ ریونیو قوانین کے تحت پہلی اپیل کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز) کو دائر کی جاتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ متاثرہ ٹیکس دہندگان اب کمشنر اپیلز کو اپیل آن لائن بھی دائر کر سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی آر اپنے تمام تر سسٹمز کی آٹومیشن اور ٹیکس گزاروں کو سہولت دینے کے لیے کوشاں ہے۔  الیکٹرانک طریقے سے اپیلیں دائر کرنے کی سہولت اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

اپیلوں کی ای فائلنگ کے لیے آٹومیٹڈ سسٹم کی بدولت ریونیو اور ٹیکس دہندگان دونوں کو فائدہ ہو گا۔

مزید :

بزنسعلاقائیاسلام آباد




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی موجیں لگ گئیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں کیپشن:    سورس:   Pxhere …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *