اگر فیس بک میسنجر پر کوئی آپ کو یہ پیغام بھیجے تو کبھی بھی نہ کھولیں، اپنے اکاﺅنٹ سے محروم ہوسکتے ہیں، ہیکرز کا نیا حربہ سامنے آگیا

اگر فیس بک میسنجر پر کوئی آپ کو یہ پیغام بھیجے تو کبھی بھی نہ کھولیں، اپنے …

اگر فیس بک میسنجر پر کوئی آپ کو یہ پیغام بھیجے تو کبھی بھی نہ کھولیں، اپنے اکاﺅنٹ سے محروم ہوسکتے ہیں، ہیکرز کا نیا حربہ سامنے آگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میسنجرپر اگر آپ کو کوئی ویڈیو لنک موصول ہوتا ہے تو اسے ہر گز مت کھولیں ورنہ آپ کا اکاﺅنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ وارننگ سائبر سکیورٹی فرم ’سوفوس‘ (Sophos)کی طرف سے فیس بک صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ فرم کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے فیس بک میسنجر پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے۔ 

یہ پیغام دراصل ایک ویڈیو لنک کے جس کے ساتھ ’Is it you?‘ لکھا ہوتا ہے۔ جونہی صارف اس لنک کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے سامنے فیس بک کی ’لاگ اِن‘ سکرین نمودار ہوتی ہے۔ اس میں جب صارف اپنا ’یوزر نیم‘ اور ’پاس ورڈ‘ داخل کرتا ہے تو یہ چیزیں ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں کیونکہ نمودارہونے والی یہ سکرین جعلی ہوتی ہے اور ہیکرز اس کے ذریعے صارف کے اکاﺅنٹ کی لاگ ان معلومات حاصل کرکے اسے ہیک کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ کسی ایسے لنک پر کلک کرتے ہیں جو آپ کو فیس بک کی لاگ ان سکرین پر لے جاتا ہے تو پہلے اس پیج کا URLچیک کر لیں۔ اگر جعلی سکرین ہوئی تو اس کا ’یو آر ایل‘ facebook.comنہیں ہو گا بلکہ یونہی کوئی الفاظ ہوں گے۔ اس صورت میں کبھی بھی اپنی لاگ ان معلومات اس پیج پر داخل مت کریں۔“

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی پالیسی منظور کرلی، کیا فوائد دیے گئے ہیں؟

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی … اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *