اٹلس ہونڈا کا پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ

اٹلس ہونڈا کا پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلس ہونڈا نے پانچ جنوری سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔

کمپنی حکام اور ڈیلرز نے نجی ٹی وی سماءنیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے ،کمپنی حکام کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوجائیگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔ہونڈا موٹر سائیکل کے ڈیلر نے بتایا ہے کہ کمپنی نے ڈیلرز کو کچھ عرصہ کیلئے آرڈرز لینے سے منع کردیا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

مزید :

بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی موجیں لگ گئیں

کپڑوں کی صنعت سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، موجیں لگ گئیں کیپشن:    سورس:   Pxhere …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *